عیدالاضحٰی خوشیوں ، قربانی ، ایثار اور محبت کا تہوار ہے‘یوسف خلجی

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی خوشیوں ، قربانی ، ایثار اور محبت کا تہوار ہے ، اسلام غریب لوگوں کو خوشی کے تہواروں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ اپنی خوشیوں میں غریبوں ، مساکین ، یتیموں کو بھی شامل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں دوسروں کی خوشیوں کے لیے قربانی اور ایثار کا جذبہ اجاگر کرنے کا درس دیتی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم موقع ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان اپنے ذاتی مفادات کونظر اندا ز کرکے مسلم امہ اور پوری انسانیت کی بھلائی کی سوچ کو اپنائیں ۔