کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم وفات آج 9جولائی کو منایاجائیگامحترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائد اعظم کے شانہ بشانہ قیام پاکستان کیلئے بھرپور جدوجہد کی اس حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے سابق وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کہاکہ ما در ملت محترمہ فاطمہ جناحنے نہ صرف نجی زندگی میں بلکہ سیاسی زندگی میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور تحریک پاکستان میں اپنے بھائی محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہیں۔سن 1940 میں جب قائد اعظم تقسیمِ ہند کی تاریخ ساز قرارداد میں شرکت کے لیے لاہور تشریف لائے تو محترمہ فاطمہ جناح بھی ان کے ہمراہ تھیں۔محترمہ نے تحریکِ پاکستان کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح کا جس طرح ساتھ دیا وہ انہی کا اعجاز تھا کہ برصغیر کے گلی کوچوں اور بازاروں میں مردوں کے دوش بدوش خواتین سرگرمی سے حصہ لینے لگی تھیں۔انھوں نے کہاکہ ہماری تاریخ کی ایک ناقابل تسخیر شخصیت فاطمہ جناح کو ʼمادر ملت یعنی (قوم کی ماں) اور ʼخاتون پاکستان کے خطاب بھی ملا۔
کوئٹہانجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے پر فیلڈ مارشل سید...
کوئٹہپاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹی کرپشن...
ہرنائی میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر و لیپروسی بلائنڈنس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت حکومت کیزیر نگرانی ڈی ایچ کیو...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات سے محروم رکھنا...
نوکنڈی ریکوڈک مائننگ کمپنی نے اپنے منصوبے سے ملحقہ علاقوں میں قائم کمپنی کے تعاون سے چلنے والے اسکولوں سے...
کوئٹہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ایمپلائزئز ایسوسی ایشن کے دو سالہ انتخابات برائے سال2026-2028کے...
کوئٹہپاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عمیر بلوچ نے ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ پر گلنگور کے قریب گیس بوزر اور آلٹو میں حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔