حالیہ بارشوں میں نکاسی آب کا نظام موثر ثابت ہوا، ڈی جی جی ڈی اے

10 جولائی ، 2022

گوادر(خ ن)ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے گوادر میں لگائے گئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈرینیج سسٹم کسی بھی برساتی پانی کے اخراج کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ حالیہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کیلئے یہ نظام کافی موثر ثابت ہوا اور اس وقت اپنی مکمل حالت میں آپریشنل ہے شہر میں حالیہ بارشوں کے دوران ڈی واٹرنگ کا زیادہ تر حصہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈرینیج کے ذریعہ مکمل کیا گیا اور یہ نظام شہر میں نکاسی آب کیلئے کافی مددگار ثابت ہوا ہے۔ اس وقت شہر میں دو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ جبکہ چار ویٹ ویل کام کررہے ہیں جنکی صلاحيت ایک وقت میں تقریباً ساڑھے چار لاکھ گیلن ہے اور انکے کنکشن ایریاز میں ڈھور گھٹی، فقیرکالونی، جی ڈی اے کالونی سمیت اولڈ ٹاؤن کے زیادہ تر حصے شامل ہیں جبکہ اس پورے لائن پر تقریباً دو ہزار مین ہول موجود ہیں واضح رہے کہ ڈاٹریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرنے کی واضح ہدایات دی گئی تھیں جس پر جی ڈی اے کے 4 واٹر ٹینکرز ، 2ٹریکٹرز اور 10ڈی واٹرنگ مشین عملہ سمیت گزشتہ 3 دن سے شب و روز مصروف ہے۔