غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی ملک شاپس میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا ، غیر معیاری دودھ اور دہی کے استعمال سے امراض پھیلنے کا خدشہ،فوڈ کنٹرول اتھارٹی صورتحال کا نوٹس لے ،تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی ملک شاپس میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہےاکثر دکاندار کھلا خشک دودھ پانی میں ملا کر فروخت کرہے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے عوامی و سماجی حلقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی مہنگے داموں فروخت پر تشویش ہےان کا کہنا ہے کہ غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں فوڈ کنٹرول اتھارٹی ملائوٹ شدہ غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کریں ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضحر ہےجس میں کیمیائی اجزاء زائد مقدار میں موجود ہوتےہیںجو انسانی جسم میں داخل ہونے پر بچوں میں جلد بلوغیت اور بڑوں میں مختلف اقسام کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ دودھ والے جانوروں کو غیر ضروری انجکشنز نہ لگائے جائیں اور عوام بھی غیر معیاری دودھ کے استعمال سے اجتناب کریں۔