پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) عیدکاتہوار اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، سرکاری ملازمین گھروں کو روانہ ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کے سلسلہ میںصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مقیم ہے جن میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ سرکاری ملازمین کی اکثریت عید الاضحی کا تہوار اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے آبائی علاقوںکو روانہ ہو گئی ۔ ۔ نجی شعبے اور اپنے کاروبار سے وابستہ پردیسیوںکی روانگی بھی شروع ہو گئی ہے گزشتہ روز بھی پردیسیوں کی اپنے آبائی گھروں کو روانگی کے باعث بس اسٹینڈز پر انتہائی رش دیکھنے میں آیا، کوئٹہ میں مختلف قسم کی مزدوری کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے بہت بیتاب ہیں، اپنے عزیزوں اور رشتےدارو کیلئے تحائف بھی لیے ہیں،جنہیں وہ اپنے پیاروں کو دے کر عید کی خوشیاں باٹنا چاہتے ہیں ۔