لاہور(خصوصی رپورٹر)پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر اورسینیٹراعجاز چوہدری نے مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جو کلمہ حق کی آواز اٹھائی اس پر ہر طبقے سے سپورٹ مل رہی ہے۔ د ینی جماعتوں کی سپورٹ کے بعد20 سیٹوں پر ہماری جیت یقینی ہو گئی، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ عمران خان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان آزاد ملک بنایا گیا تھا، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آنے والی حکومتیں ہمیں محکومی کی جانب لے کر گئیں۔مذہبی جماعتوں سپورٹ رہی تو ہم پاکستان کی حقیقی منزل تک پہنچیں گے۔ حماد اظہر نے کہاکہ پنجاب میں ہونے والا ضمنی الیکشن ایسی صورت اختیار کر گیا ہے جو پہلے کبھی نہ تھی۔ عوام کی سپورٹ تحریک انصاف کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ تحریک دعوت الحق۔ اسلامی جمہوری اتحاد۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث اتحاد علماء کونسل سمیت متعدد جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کی حمایت پر انکے شکر گزار ہیں۔د ینی جماعتوں کی جانب سے حمایت کے بعدضمنی الیکشن میں20 سیٹوں پر ہماری جیت یقینی ہو گئی ہے۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ جن تنظیمات نے حمایت کا اعلان کیا وہ دعوت حق کے داعی ہیں۔ پاکستان میں عمران خان واحد وزیراعظم تھا جس نے حلف اٹھانے کے بعد ملک کو مدینے جیسی ریاست بنانے کی جدوجہد کی۔پیر حبیب سندر شریف والے نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے جس طرح لوگوں کو قتل اور ذلیل کیا وہ ناقابل برداشت ہے۔
کوئٹہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف فاروق خلجی نے آر ڈی ایم سی کے نمائندوں ایشلے پرائس...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت کی وی آئی پی شاہراہوں،گلی محلوں، سرکاری دفاتر کی دیواروں، کھمبوں پر نصب اور چسپاں...
مسلم باغ + ژوب پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے تخلیق کردہ سلوگنز ہر بچہ...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نگران کونسل کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا شاہ محمد مولانا محمد مولانا...
کوئٹہنواں کلی پہلا اسٹاپ میں مسائل کے انبار لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق گنجان...
کوئٹہایس پی ٹریفک صدر سرکل سید عاصم شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششیں نا گزیر ہیں یہ بات...
کوئٹہ خلق جھالاوان کے ترجمان نے گزشتہ روز خضدار میں جتک جرگہ کونسل کے معتبرین کے پریس کانفرنس کے حوالے سے...
کوئٹہ جمعیت علمااسلام نظریاتی کے مرکزی قائمقام امیرمولاناعبدالقادرلونی، حاجی عبدالستارشاہ چشتی، قاری...