مشرقی بائی پاس سبی روڈ پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی گئی

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس سبی روڈ پر نامعلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ سے نوجوان ڈرائیورجا ں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس سبی روڈ کے علاقے اصغر ٹاون کا رہائشی نوجوان رکشہ ڈرائیور وقاص احمد ولد بشیر احمد ہفتے کی صبح گھر سے رکشے میں مشرقی بائی پاس رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں اس پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر نیو سریاب پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔