عید کاتہوار ہمیں ایک دوسرے کیلئے جینے کادرس دیتاہے‘ نور محمددمڑ

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد/ کوئٹہ(پ ر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وسینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بلوچستان میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیاری اور وقت مقررہ پر مکمل کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹری پلاننگ کمیشن اینڈ ڈویلپمنٹ سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی استدعا کی اورکہاکہ حلقہ انتخاب میں وفاق کے تعاون سے اربوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل بلوچستان ترقی اورعوام خوشحالی کی راہ پرگامزن ہونگے عید کے بعد ہرنائی کوئٹہ کچ موڑ ہرنائی اور ہرنائی سنجاوی شاہراہوں پر کام شروع ہوگا اس حوالے سے صوبائی وزیر نے تعمیراتی کمپنی کو سیکورٹی کی فراہمی کے حوالے سے حکام سے ملاقات بھی کی اورکہاکہ وفاقی حکومت اور این ایچ اے تعمیراتی کمپنی کی سیکورٹی یقینی بنائے گی دریں اثناء صوبائی وزیر نے عید الضحیٰ کی مبارک باددیتےہوئے عالم اسلام کے لئے خوشی کایہ سب سے بڑا تہوار ہے جو ہمیں ایثار، قربانی، محبت، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا درس دیتا ہے۔