عید کی خوشیوںمیں غرباء و بارش متاثرین کو یاد رکھا جائے‘ جمعیت نظریاتی

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی سیکرٹری جنرل مفتی شفیع الدین ،سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ، نائب امیر مولانا عبدالرئوف ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجیم خان ایڈووکیٹ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی،پریس سیکرٹری حاجی عبدالستارچشتی، سندھ کے امیر مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی، پیرعبدالوحیدہالیجوی، مولانا قاضی شمس الحق، مولانا قاری محمداکمل، خیبر پختونخوا کے امیر قاضی گل الرحمٰن نکیال اورحاجی حیات اللہ نے عیدالاضحی کے موقع پراہل اسلام اورپاکستانی قوم کومبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدہم ایسے حالات میں مناررہے ہیں کہ ایک جانب فلسطین کشمیراوردیگرممالک میں مسلمان کفری دنیا کے مظالم کاشکارہیں تو دوسری جانب پاکستان بالخصوص کوئٹہ پشین منزکی ملکیارتربتوبلوچستان میںبارشوںسے تباہی کی وجہ سے 60 سےزیادہ افرادشہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ کہ امت مسلمہ اورپاکستانی قوم عیدالاضحی کی خوشیوں میں غرباء ومساکین اور سیلاب سے متاثرین کو شریک کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء اور خطباء عید اجتماعات میں اسلام اور امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز سے آگاہ کریں۔آفات سے نجات کے لئے اجتماعی دعائوں کااہتمام کیا جائے کیونکہ عید کا دن صرف ایک تہوار ہی نہیں بلکہ اس دن کی اہمیت اور اس کا تعلق ایثار وقربانی صبر واستقامت رواداری،برداشت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی سے ہے۔