کو ئٹہ (خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے اہلیان بلوچستان کو عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اطاعت و ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے کہ ہم اللہ کی راہ میں اپنی سب سے قیمتی چیز کے علاؤہ اپنے ملک اور صوبے کی خاطر اپنے اندر کے نفرتوں اور خود غرضی کو قربان کریں اور آپس میں پیار ومحبتیں بانٹیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے جو ہمیں ایثار، قربانی، محبت، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے محبت کا درس دیتا ہے۔ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضاجوئی اور دوسروں کے دکھ سکھ بانٹنے کے لئے سب کچھ قربان کرنے کا احساس دلاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اطاعت خداوندی اور اپنے پیارے بیٹے کی قربان کرنیکی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان ان عظیم انبیائے کرام کی اطاعت و ایثار اور قربانی کی پیروی کرنا کا درس دیتا ہے کہ بڑے مقاصد کی تکمیل کے لییاپنی پیاری سی پیاری اشیا حتیٰ کہ اپنے لخت جگر کو بھی قربان کرنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اپنے ملک اور صوبے کو امن و محبت اور اخوت کا گہوارہ بنانے کے لئے جو قربانی دینی پڑی اس کے لیے ہمیشہ تیار رئیں گے۔عیدالضحیٰ کے موقع اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ پاکستانی قوم اور پوری ملت مسلمہ کی عبادات اور قربانیاں قبول فرماتے ہوئے انھیں ہمارے لئے اپنی رضا کے حصول کا ذریعہ بنادے، انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر جہاں اپنے خاندان کا خیال رکھتے ہیں اس طرح اس دن غرباً اور مساکین کا بھی ضروری خیال رکھیں اور ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی بھی ہم پر لازم ہیں۔ انہوں نے عوام اور خصوصاً معاشرے کے صاحب حیثیت افراد پر زور دیا ہے کہ وہ عید الاضحی کے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں اور یہی اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح اور انسانیت کی معراج ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصفِ ایمان ہے۔ کوویڈ اور کانگو کے پیش نظر قربانی کے جانور کو ایس او پیز کے تحت ذبح کریں اور ان کی آلائشوں کو نالیوں اور گلی محلے میں پھینکنے کی بجائے ایک جگہ پر رکھیں تاکہ انہیں بروقت ٹھکانے لگایا جائے اور گھروں کے ساتھ ساتھ اپنے شہر بھی صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف فاروق خلجی نے آر ڈی ایم سی کے نمائندوں ایشلے پرائس...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت کی وی آئی پی شاہراہوں،گلی محلوں، سرکاری دفاتر کی دیواروں، کھمبوں پر نصب اور چسپاں...
مسلم باغ + ژوب پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے تخلیق کردہ سلوگنز ہر بچہ...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نگران کونسل کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا شاہ محمد مولانا محمد مولانا...
کوئٹہنواں کلی پہلا اسٹاپ میں مسائل کے انبار لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق گنجان...
کوئٹہایس پی ٹریفک صدر سرکل سید عاصم شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششیں نا گزیر ہیں یہ بات...
کوئٹہ خلق جھالاوان کے ترجمان نے گزشتہ روز خضدار میں جتک جرگہ کونسل کے معتبرین کے پریس کانفرنس کے حوالے سے...
کوئٹہ جمعیت علمااسلام نظریاتی کے مرکزی قائمقام امیرمولاناعبدالقادرلونی، حاجی عبدالستارشاہ چشتی، قاری...