نارووال ،شکر گڑھ،بدوملہی (نمائندہ جنگ،نامہ نگاران )عید کی خوشیاں آہوں سسکیوں میں تبدیل،لاہور سے شکرگڑھ عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے جانےوالے ایک ہی خاندان کے چھ افرادٹریفک حادثہ میں جاں بحق، کراراں والی پھاٹک کے قریب بس اورکار میں تصادم ہوا،بس میں سوار 8افراد زخمی ہوئے،جن میں چار کی حالت نازک ہے، کراراں والی پھاٹک کے پاس بس اورکارمیں تصادم ،ہلاک افراد میں12سالہ بچی بھی شامل،8زخمیوں میں سے4کی حالت نازک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 سالہ ناصر، 30سالہ قیصر، 70سالہ طفیل ،40سالہ یاسین بی بی،12سالہ حتیم اور55سالہ شمشاد بی بی شامل ہیں، جبکہ 32سالہ جاوید، 37سالہ اسلم، 24سالہ پرویز ، 46سالہ شاہد، 20سالہ نجمہ، 75سالہ خورشید بی بی،50سالہ محمود، 75 سالہ سکینہ بی بی شدید زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آ یا۔مرنے والوں کا تعلق شکرگڑھ کے محلہ انصاریاں سے بتایا جاتا ہے۔
تربت پانی کے عالمی دن کے موقع پریونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اپنے پیغام میں...
کوئٹہاہل سنت و جماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری نے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت میں مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ ،قصابوں کی من مانیاں جاری، مارکیٹ ذرائع کے مطابق...
کوئٹہ انڈسٹریز و کامرس ڈیپارٹمنٹ شوگر این اوسیز کے اجراء کو شفاف اور موثر بنائے یہ بات فیڈریشن آف پاکستان...
کوئٹہ علماوخطبا نے نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت...
تربتجامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل حسن نے یونیورسٹی فنانس کمیشن کے اجلاس میں جامعہ تربت کو درپیش...
وندر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز بلوچستان کے زیر اہتمام وندر سینٹر میں دماغی چوٹ ٹرامیٹک برین انجری کے...
کوئٹہ عالمی منڈی سمیت صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیاعالمی منڈی میں...