سندھ اور بلوچستان میں9دنوں میں اوسطاً30سال سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (آئی این پی)ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ، سندھ اور بلوچستان میں پہلے مون سون اسپیل کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں،وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پی ایم ڈی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ سندھ اور بلوچستان میں انتہائی زیادہ اوسط کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ یکم جولائی سے 9 جولائی تک دونوں صوبوں میں 30 سال کے دوران اوسطا زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔