منگچر: نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

10 جولائی ، 2022

قلات (نامہ نگار) منگچرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہو گئے، لیویز ذرائع کے مطابق جوہان کے رہائشی عبدالقادر ولد عبدالفتاح لہڑی،رحم الدین ولد شہباز خان بنگلزئی ہفتہ کو موٹر سائیکل پر منگچر بازار سے جوہان جارہے تھے منگچر کے قریب پینزئی ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے، حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ،ایس ایچ او لیویز تھانہ جوہان اصغر نیچاری نے لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشوں کوقلات منتقل کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔