سیاستدان اور بیوروکریسی عوام کو مسائل سے نجات دلانے کا عزم کریں، کریم نوشیروانی

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ ( پ ر) سابق صوبائی وزیر خادم خاران میر عبدالکریم نوشیروانی نے ایک بیان میں قائم مقام گورنر ، وزیراعلیٰ ، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر بیوروکریسی ، رخشان دویژن کے مندوبین اور خصوصاً خاران کے عوام کو عیدالاضحیٰ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر منتخب عوامی نمائندوں اور بیوروکریسی کو دل و جان سے عوام کی خدمت کا عزم کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم ایک آزاد و خود مختار قوم کی حیثیت سے عید کا یہ تہوار منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا تقاضہ ہے کہ سیاستدان اور بیوروکریٹس مل کر عوام کی خدمت کریں اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں اور بیوروکریسی کی جانب سے اگر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی جائے تو ملک کی بقاء و سالمیت کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوٹو سیشن اور اخباری بیانات سے ملک میں ترقی نہیں آتی ۔ عید کے اس با برکت دن پر ہمیں عہد کرنا چاہئیے کہ ہم اس ملک کی بقاء و سالمیت اور عوام کی خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔