صاحب ثروت حضرات اور حکومت متاثرین سیلاب کے دکھ کے ساتھی بنیں،ایچ ڈی پی

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ملک بھر کے عوام، سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان، صوبے کے اقوام و قبائل کو عیدالاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے قربانی کے عید کے موقع پر باران رحمت کے نتیجے میں صوبے بھر میں آنے والے بدترین سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات کی وجہ سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت، سیاسی و سماجی کارکنوں و تنظیموں سے امتحان کے اس گھڑی میں مصیبت زدگان کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہونے اور انکی بحالی کے عمل میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی بیان میں کہا گیا کہ عید قربان کے موقع پر بہترین قربانی یہی ہے کہ صاحب ثروت حضرات اور حکومت سیلاب کے متاثرین کے ساتھ امداد کرکے انکے دکھ کا ساتھی بنیں بیان میں عوام کو عید کی خوشیوں کی مبارک باد دی گئی۔