اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنیوالی دونوں سرکاری کمپنیوں او جی ڈی سی ایل اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی گیس کی یومیہ پیداوار مزید کم ہو گئی ہے‘ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی گیس کی یومیہ پیداوار 900سے کم ہو کر 690ملین ملین کیوبک فیٹ یومیہ رہ گئی ہے۔ اسی طرح آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی گیس کی یومیہ پیداوار 1250سے کم ہو کر 1050ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔ ان دونوں سرکاری کمپنیوں کے مستقل ریگولر منیجنگ ڈائریکٹر نہیں ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد سلیم نے پی ٹی آئی حکومت کے دوران گزشتہ سال استعفیٰ دیا تھا مگر انکی جگہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی رخصتی تک اس قومی ادارے کا مستقل ریگولر منیجنگ ڈائریکٹر مقرر نہیں کیا۔ موجودہ اتحادی حکومت نے بھی او جی ڈی سی ایل کا نیا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا۔ او جی ڈی سی ایل کی ہڑتال 9جولائی کو ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ یہ ہڑتال او جی ڈی سی ایل کے ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر کی جگہ مستقل منیجنگ ڈائریکٹر نہ لگائے جانے کیخلاف ہے۔
میئر ممدانی کے 100دن، اصلاحات، تنازعات اور ریلیف اقدامات، بچوں کی نگہداشت میں پیشرفت اور نئے ڈے کیئر...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ عوام مسائل کے حل ، نظام کی...
اسلام آ باد وساکھی میلہ اور 327ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں...
کوئٹہامیر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم...
کوئٹہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل، ظالمانہ اور عوام دشمن اضافے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بے مثال...
اسکردو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے...
کراچی عارضی جنگ بندی کے بعد مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ایسے میں پاکستان سے مشرق وسطی کی پروازوں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میںپیٹرولیم قیمتوں کے تعین ،پیٹرولیم لیوی کے ذریعے عوامی ریلیف روکنے کےخلاف الگ الگ...