کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدارت مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور نالوں پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی نارتھ کرنل ظہور اکبر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن جبار بلوچ، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈاکٹر یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن پولٹیکل بابر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خلیل مراد، ایس ایس پی آپریشن پولیس عبدالحق عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ، اسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر نقیب اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سریاب نثاراحمد، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کچلاک محمد وقار، ایکسیین میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اشفاق احمد، چیف ایگزیکٹو ایریگیشن قربان جتوئی، ایکسیین ایریگیشن ندیم احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمدیونس مینگل موجود تھے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ شہر کے تمام برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا جس میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محکمہ ایریگیشن، ضلعی انتظامیہ اور فورسز مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گی پہلے مرحلے میں برساتی پانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا جس میں نالوں کے درمیان دکانیں، گھر اور واش رومز شامل ہیں کو مسمار کر کے برساتی پانی کا راستہ صاف کیا جائے گا اجلاس میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا۔جو کہ مشترکہ طور پر کام کرے گی اس کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی ایمرجنسی کی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کی مدد، ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں ساتھ دیگی اجلاس میں محکمہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ایریگیشن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے تمام بڑے نالوں کا سروے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ ریونیو ریکارڈ کو بھی چیک کر لیں تاکہ قبضہ مافیا کے خلاف مثبت کاروائی عمل میں لائی جاسکے کوئٹہ شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھی کنٹرول روم دیگر اداروں کی مدد اور رہنمائی کرے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے شدید بارشوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں مون سون کی متوقع شدید بارشوں کی پیش نظرتمام متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں اور مشنریز کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن منظم اور بہترین طریقے سے سر انجام دے کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے برساتی نالوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ ہونے کی وجہ سے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور وہ انسانی وسائل، تربیت اور مشنری کو منظم انداز میں استعمال کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ہدایت دی کہ شہر کے بڑے برساتی نالوں کی صفائی جلد از جلد کروائی جائیں اس کے علاوہ انکروچمنٹ سیل کو مکمل طور پر فعال کرکے تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔
تربت پانی کے عالمی دن کے موقع پریونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اپنے پیغام میں...
کوئٹہاہل سنت و جماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری نے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت میں مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ ،قصابوں کی من مانیاں جاری، مارکیٹ ذرائع کے مطابق...
کوئٹہ انڈسٹریز و کامرس ڈیپارٹمنٹ شوگر این اوسیز کے اجراء کو شفاف اور موثر بنائے یہ بات فیڈریشن آف پاکستان...
کوئٹہ علماوخطبا نے نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت...
تربتجامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل حسن نے یونیورسٹی فنانس کمیشن کے اجلاس میں جامعہ تربت کو درپیش...
وندر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز بلوچستان کے زیر اہتمام وندر سینٹر میں دماغی چوٹ ٹرامیٹک برین انجری کے...
کوئٹہ عالمی منڈی سمیت صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیاعالمی منڈی میں...