موسمیاتی تبدیلی کا اثر، چترال میں گلیشیر پھٹ گیا

10 جولائی ، 2022

چترال (صباح نیوز)چترال میں گلیشئر پھٹنے سے دریائے یار خون میں طغیانی آگئی، اپر چترال کا دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق برفانی جھیل پھٹنے اور گلیشئیر کی رکاوٹ کے باعث دریائے یار خون ڈیم میں تبدیل ہوگیا ہے ، پسوم گول کی جانب سے دریا کے بہا میں بدستور اضافہ جاری ہے، جس کے باعث مرکزی سڑک دریا برد ہوگئی اور اپرچترال کا دیگرحصوں سیرابطہ منقطع ہوگیا۔سڑک دریا برد ہونے کے باعث عیدپر گھروں کو جانے والے مسافربڑی تعداد میں پھنس چکے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زمین کی کٹائی سے تین گھر دریا برد اور سات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ طغیانی سے کھیتوں اور جنگلات کو نقصان پہنچا۔