حب ڈیم میں مزید 10فٹ پانی کی آمد‘گنجائش صرف7فٹ رہ گئی

10 جولائی ، 2022

حب(نامہ نگار)حب ڈیم میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ڈیم میں مزید 10فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پانی کی سطح 332فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیم کی کل گنجائش 339فٹ ہے ۔