کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں عیدالضحیٰ کے موقع پر پارٹی کے تمام اضلاع کے رہنماؤں وکارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اْن تمام اضلاع وعلاقوں میں جہاں حالیہ طوفانی بارشوں ،سیلابی ریلوں کے باعث شدید نقصانات ہوئے اور جن گھروں میں اموات ہوئیں ان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں مکمل شرکت کرتے ہوئے اپنی بساط کے مطابق مکمل تعاون ومدد کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کے اپنے دور حکومت میں وفاق اور صوبائی حکومت کے پی ایس ڈی پیز سے جنوبی پشتونخواکیلئے چھوٹے اور بڑے ڈیمز منظور کرکے اس کے لےئے باقاعدہ خطیر رقم پر مبنی فنڈز رکھے اور بعد میں ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام ڈیمز کی تعمیر کو پائے تکمیل تک پہنچایا گیا ۔ سال 2020اور اس سال 2022کی شدید بارشوں وسیلابی ریلوں سے وہ کاریزات جو کئی سالوں سے خشک تھے وہ بھی بھر آئے اور تمام پانی کسی حد تک ان ڈیمز میں سٹور ہوچکا ہے لیکن بعض ڈیمز کی تعمیر کے وقت رساؤ(سپیل وے)نہیں بنائے گئے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ٹھیکیدار کی نااہلی ، غفلت اور لاپرواہی کے باعث آج انسانی جانوں اور آبادیاں خطرے سے دوچار ہیں اب بھی چندڈیمز جن میں شگاف پڑچکا ہے اورصوبائی حکومت ، چیف سیکرٹری ، پی ڈی ایم اے ، محکمہ ایریگیشن ودیگر تمام متعلقہ حکام کو ان کے بارے میں آگاہ کرکے فی الفور اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا اور پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ودیگر رہنماؤں نے ان حکام سے ملاقاتیں اور بذریعہ فون بارہا ڈیمز کے ٹوٹنے اور تباہی کے خطرے سے آگاہ کیا لیکن حکومت اور انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے اورایکسیویٹر ، ایکسلیٹراور وسائل کا رونا رورہی ہیں جو کہ قابل افسوس اور قابل گرفت ہے ۔ بیان میں کہا گیاہے اس سلسلے میں پارٹی قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے اور اگر خدانخواستہ کسی بھی ضلع یا علاقے میں ڈیم کے ٹوٹنے اور انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا واقعہ پیش آیا تو اْس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر میں نااہلی ، لاپرواہی اور کرپشن کرنیوالے افراد کے خلاف تحقیقات کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے کیونکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔
کوئٹہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف فاروق خلجی نے آر ڈی ایم سی کے نمائندوں ایشلے پرائس...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت کی وی آئی پی شاہراہوں،گلی محلوں، سرکاری دفاتر کی دیواروں، کھمبوں پر نصب اور چسپاں...
مسلم باغ + ژوب پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے تخلیق کردہ سلوگنز ہر بچہ...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نگران کونسل کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا شاہ محمد مولانا محمد مولانا...
کوئٹہنواں کلی پہلا اسٹاپ میں مسائل کے انبار لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق گنجان...
کوئٹہایس پی ٹریفک صدر سرکل سید عاصم شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششیں نا گزیر ہیں یہ بات...
کوئٹہ خلق جھالاوان کے ترجمان نے گزشتہ روز خضدار میں جتک جرگہ کونسل کے معتبرین کے پریس کانفرنس کے حوالے سے...
کوئٹہ جمعیت علمااسلام نظریاتی کے مرکزی قائمقام امیرمولاناعبدالقادرلونی، حاجی عبدالستارشاہ چشتی، قاری...