ہرنائی : مون سون بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع،پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل

10 جولائی ، 2022

ہرنائی ( نامہ نگار ) ہرنائی و گردونواح میں دو دن کے وقفے کے بعد مون سون بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ۔ہرنائی سٹی سمیت مختلف دیہی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک عارضی طورپر معطل ہو گئی ۔ دور دراز علاقوں سے عید کی چھٹیوں پر اپنے گھروں کو آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی نثاراحمد مستوئی نے بارشوں اور سیلابی ریلے آنے کے پیش نظر ضلع ہرنائی کے تمام پکنک پوائنٹس پرپابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذکردی۔ ہرنائی وگردونواح میں جاری بارشوں اور ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلوں سے حفاظتی بندات ، قومی شاہراہوں اور کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ۔