مصالحہ جات کی فروخت میں اضافہ

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کی آمد مصالجہ جات کی فروخت میں اضافہ دکاندار قیمتیں بھی منہ مانگی وصول کرتے رہے تفصیلات کے مطابق بقر عید کی آمد کے موقع پر گزشتہ روز دن بھر شہر میں مصالجہ جات فروخت کرنے والی دکانوں میں لوگوں کارش لگارہا شہری باربی کیو مصالحہ ،کورمہ ،بریانی،پلائو، نمکین روش، اوجڑی ،کلیجی سمیت دیگراقسام کے مصالحہ جات خریدتے رہے اور شکوہ بھی کیا کہ دکاندروں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے تگاہم ان کا کہنا ہے کہ سال میں ایک مرتبہ موقع ملتا ہے باربی کیو وغیرہ کا اس لئے خرید رہے ہیں۔