اسلام آباد (نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے جن مشکل حالات سے دوچارہے اس میں ہمیں ایثار اور قربانی جیسے جذبات کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے، عید الاضحٰی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قربانی اور ایثار کا جذبہ عالمگیر اور آفاقی تاثیر کا حامل ہے، دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو، قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ اس کا اصل مقصد نفسانی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے، یہ جذبہ انسان میں ایسی صلاحیت کو جنم دیتا ہے کہ جس کی بدولت وہ بڑی سے بڑی مشکل صورت حال میں بھی راہ ِراست سے نہیں بھٹکتا۔ انہوں نے کہا کہ ، عید الاضحٰی کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم ذاتی مفاد، حرص، طمع ولالچ اور خود غرضی کی بجائے اخوت، ایثار، محبت اور غم خواری سے سرشار ہو کر اپنے ارد گرد ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں اور آزمائش کی اس گھڑی میں مضبوط قوم بن کر ابھریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس دن ایثار، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا پیغام ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امت مسلمہ کو نادار اور مستحقین کی مدد کے لئے اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔عیدالاضحٰی پرقوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ قربانی کا اصل مفہوم اللہ رب العزت کی اطاعت و فرمانبرداری ہے، یتیموں، بیوائوں، بے کسوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کر سکتے ہیں۔مہنگائی کی عالمی لہر کے اثرات کی وجہ سے اپنے ارد گرد موجود ضرورت مندوں اور سفید پوشوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کو نہ بھولیں، ان کی بھرپور مدد کریں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی غم گساری ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل عید قربان کے اصل مفہوم سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے نوجوان معاشرے میں تحمل، برداشت، ایثار وقربانی کی عملی مثال بنیں۔ معاشرے میں اپنے اخلاق و اقدار سے حقیقی تبدیلی لائیں عیدالاضحیٰ کے موقعے پر عوام سے کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتا ہوں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مستعدی سے فرائض انجام دیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ قرآن و سنت کا امن ، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام انسانیت میں عام کریں ۔انہوں نے کہا کہ قربانی کے موقع پر ایسے افراد کا خیال رکھا جائے جو مالی حالات کی تنگی یا کسی اور پریشانی کی وجہ سے قربانی نہیں کرسکے، اس وقت امت مسلمہ کو سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ عیدِ قرباں ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ نے جس طرح اللہ تعالی کے حکم کو بجا لاتے ہوئے قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہمیں بھی ان کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے اپنے دین کی سربلندی کے لیے قربانی دینے سے دریع نہیں کرنا چاہیئے۔ اس پاک موقع پر ہم یہ عہد دہراتے ہیں کہ ملک کی سالمیت، عزت اور وقار کو کسی صورت کم نہیں ہونے دینگے اور اس کی ترقی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہیں گے۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...