لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور ہر ضلع کی انتظامیہ کو زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے - وزیر اعلی نے کہا عید پر ہر جگہ صفائی نظر آئے، صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور جہاں بھی کمی کوتاہی نظر آئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن ہو گا ، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے اور گلی محلوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ، غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران عید الاضحٰی پر فیلڈ وزٹ کرکے صفائی پلان کا جائزہ لیں۔ تمام انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے آنے والوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی پر صوبے کے سیاحتی مقامات خصوصا مری جانے والے سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئےجائیں،ہوٹلوں اور پارکنگ کی اوور چارجنگ روکنے کیلئے انتظامی افسران زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کریں۔اوور چارجنگ کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے،وزیر اعلیٰ نے امت مسلمہ کو عید الاضحی ٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا حقیقی فلسفہ رضائے الہٰی کا حصول ہے ، اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ عید الاضحی ٰپر صاحب حیثیت افراد کو اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو شریک کرنا چاہیے۔ آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا، مظلوموں کی مدد، خلق خدا کی بے لوث خدمت ہی اصل قربانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی سے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی،استحکام اور عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دعاگو ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے صادق آباد میں فائرنگ سے 3افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بارے میں انسپکٹر جنرل پولیس اورنارووال کے علاقے نورکوٹ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹس طلب کر لی ہیں۔
کراچی امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری...
لاہور لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ملنے والا تمام اسلحہ غیر...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ملک کے اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الٰہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور انہیں غیر...
کراچی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار،28 کڑور ڈالر کے مزید اضافے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4ارب...
اسلام آباد جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ راولپنڈی کے مطابق پاکستان آرمڈ فورسز جوائنٹ چیفس آف سٹافکمیٹی...
لاہور مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا پاکستان مشکلات کو شکست دیگا،مشکلات جتنی...
اسلام آباد اب جبکہ پی ٹی آئی حکمران اتحاد کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہے تو حکومتی اتحاد عوامی بیانات کے...