اسلام آباد (حنیف خالد) واشنگٹن میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وہائٹ ہائوس کے اوول آفس میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ پاکستان اور امریکہ کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی سفیر مسعود خان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خیرسگالی کا پیغام امریکہ کے صدر کو دیا۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میںامریکی پاکستانیوں نے سفیر پاکستان مسعود خان سے قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان امریکہ کی پائیدار پارٹنرشپ کے حوالے سے امریکہ کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم پاکستانی طالبات سے تبادلہ خیال بھی کیا اور انکے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلیمی تبادلہ پروگرام ملکی تاثر قائم کرنے (پرسیپشن مینجمنٹ) پاکستان امریکہ کے مابین قریبی تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی طالبات سے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل اپنے علم‘ تجربے اور مواصلاتی مہارت کی بدولت ملکی تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار امریکہ تعلیمی تبادلہ پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر آنیوالی پاکستانی طالبات کے تیرہ رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ طالبات کا وفد سسٹر ٹو سسٹر ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر ہے۔ مسعود خان نے طالبات کو انکی اعلیٰ کارکردگی کے بل بوتے پر امریکہ کی جامعات میں داخلے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ یہ کامیابی سائنس اور نئی ٹیکنالوجی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ عوامی روابط پاک امریکہ تعلقات کا اہم جزو ہیں۔ سائنس و ٹیکنالوجی‘ انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں نوجوان نسل کی بھرپور شمولیت پاکستان امریکہ کے تعلقات کو مستقبل پر مبنی شراکت میں تبدیل کر دیگی۔ مسعود خان سسٹر ٹو سسٹر پروگرام ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ امریکہ کی معاونت سے چلنے والا پبلک پرائیویٹ پروگرام ہے جس کا مقصد پاکستانی طالبات کو امریکہ کی مایہ ناز جامعات میں تعلیمی اور فنی مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روایتی سماجی و معاشی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ملکی معیشت کا کارآمد حصہ بن سکیں۔ امبیسڈر مسعود خان نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستانی طالبات کیلئے بہت شاندر موقع ہے جس کی بدولت وہ اپنی پروفیشنل زندگی میں ان امریکی اقدار کو سیکھ سکتی ہیں‘ سمجھ سکتی ہیں اور ان پر عمل پیرا ہو سکتی ہیں جن کی بدولت امریکی ٹیکنالوجی جدت اور ایجادات میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ ان پروگراموں کی افادیت علم کے تبادلہ خیال دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے پیش نظر کوشش کی جا رہی ہے کہ ان پروگراموں کا سکوپ اور تعداد کو بڑھایا جا سکے۔ سفیر پاکستان نے امریکی سفارتخانے کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے پاکستانی طالبات کیلئے جدید علوم میں مواقع فراہم کئے۔ کراچی سے لیکر گلگت بلتستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے سفیر پاکستان سے بات چیت کے دوران امریکہ کے بارے میں اپنے تاثرات اور اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔
کراچی امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری...
لاہور لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ملنے والا تمام اسلحہ غیر...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ملک کے اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الٰہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور انہیں غیر...
کراچی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار،28 کڑور ڈالر کے مزید اضافے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4ارب...
اسلام آباد جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ راولپنڈی کے مطابق پاکستان آرمڈ فورسز جوائنٹ چیفس آف سٹافکمیٹی...
لاہور مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا پاکستان مشکلات کو شکست دیگا،مشکلات جتنی...
اسلام آباد اب جبکہ پی ٹی آئی حکمران اتحاد کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہے تو حکومتی اتحاد عوامی بیانات کے...