راولپنڈی،اسلام آباد ،کراچی،لاہور ،کوئٹہ، صوابی، سوات(خصوصی نمائندہ ،نمائندہ جنگ، جنگ نیوز، نیٹ نیوز،خبر ایجنسیاں)کے پی ، بلوچستان، اسلام آباد اور سندھ میں طوفانی بارشیں،9جاں بحق، کراچی میں انفرا اسٹرکچر تباہ، شاہین کمپلیکس کے اطراف اور آئی آئی چندریگر روڈ پر کئی فٹ پانی ، متعدد گاڑیاں خراب،ملیر ندی میں طغیانی،کازوے ٹریفک کیلئے بند ،تباہ حال سڑکوں کے باعث بیشتر مقامات پر ٹریفک جام،نکاسی آب کیلئے فوج میدان میں ، جولائی کے دوران سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مری میں لینڈ سلائیڈنگ، پنجاب کے مختلف ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں ہفتہ کی صبح ہونیوالی موسلا دھار بارش سے ایک بار پھر شہر کے بیشتر نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، انتظامیہ کی طرف سے لئی سمیت شہر کے دیگر نالوں کی بھرپور صفائی نہ ہونے اور نالوں کے کنارے ہونے والی تجاوزات پانی کے بہائو میں رکاوٹ بنی رہیں، شہر کی اکثر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھیں محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے کہ عید کے ایام میں غیرمعمولی بارشیں ہونگی جس کیلئے متعلقہ اداروں کو پہلے سے بندوبست کر لینا ہوگا، گزشتہ روز کی بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند رہی جو کٹاریاں کے مقام پر پندرہ اور گوالمنڈی کے مقام پر تیرہ فٹ ریکارڈ کی گئی، ریسکیو حکام کے مطابق موٹروے جنگی سیداں کے قریب تبلیغی مرکز کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا، مصریال روڈ کے علاقہ میں موسلا دھار بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شدید بارش کے باعث ایک گاڑی بھی پانی میں ڈوب گئی، متاثرین نے ناقص انتظامات پر ذمہ داران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی کی صفائی کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کر دیئے جاتے ہیں مگر لئی سمیت شہر کے دیگر نالوں میں کوڑا کرکٹ اور گندگی پھینکنے والوں کیخلاف کبھی مثالی کارروائی نہیں ہوئی لہذا وزیراعلٰی پنجاب لئی کی صفائی کے نام پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کا آڈٹ کروائیں اور نالوں میں گندگی پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی سمیت نالوں پر قائم ہونے والی تجاوزات فوری طور پر مسمار کی جائیں۔ وفاقی دارالحکومت میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شدید بارش کے باعث سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ 13 میں زیر تعمیر عمارتوں کی بیسمنٹ میں بارش کا پانی بھرگیا، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ڈی واٹرنگ پمپ کےذریعے پانی نکال رہی ہیں ۔پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے پیش نظر مری میں لینڈسلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس کے تحت راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال ، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔ کراچی میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی ایک با پھر درہم برہم ہوگیا، بارش کا آغاز ہوتے ہی متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی جس کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی اور متاثرہ علاقوں میں پانی قلت ہوگئی،موسلادھار بارش نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی بلدیات، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے دعوئوں کی قلعی کھول کررکھ دی اور بالآخرنکاسی آب کے لئے پاک فوج کو مدد کے لیے آنا پڑا،ادھر بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق ہو گئے، ایک شخص خودسوزی کے دوران شدید جھلس گیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہیں بارشوں سے سینکڑوں کچے مکانات گرگئے بڑی تعداد میں باغات اور فصلات کو نقصان پہنچا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں خضدار، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ ،پشین، قلات، لسبیلہ،پنجگور، آواران ، خاران ، ژوب، قمرالدین کاریز، قلعہ عبداللہ، چمن ، بارکھان ، کوہلو،زیارت، نصیر آباد،مکران،تربت اورگوادر میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری موسلادھار اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ہفتہ کو آٹھویں روز بھی ان علاقوںمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ زبردست اور تیز بارشیں ہوئی۔ طوفانی اورسلادھاربارش کے باعث کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، لسبیلہ، نصیر آباد،پشین ،چمن ،قلعہ عبداللہ ،گوادر ،پنجگور،تربت،آواران، بارکھان، کوئٹہ ، بولان ،کوہلو، کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ایک ہفتے سے زائد جاری بارشوں نے صوببے میں تباہی مچادی ہیں جس میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 49 افراد جاں بحق جبکہ20افراد زخمی ہوئے ہیں سینکڑوں کچے مکانات گرگئے ہیں کئی علاقوں میں چیک ڈیموں کے ٹوٹنے اور شگاف پڑ گئے ہیں جس کے باعث لوگ گھروں سے نکل کرمحفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں حکومت کی طرف سے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا ،حب سے نامہ نگار کے مطابق اوتھل میں مون سون کی ہونے والی حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی، ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام میں بھی سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے بچوں اور خواتین سمیت 29 افراد کو لسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ کے کوآرڈینیٹر نے اسپیڈ بوٹس اور ریسکیو ٹیم کی مدد سے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے،دکی سےنامہ نگار کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک خاتون ہلاک ہو گئی ،پنجگور کے علاقے عیسئی میں رخشان ندی میں سیلابی پانی میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، بدین میں آسمانی بجلی گر نے سے 2افراد لقمہ اجل، لورالائی کے نواح میں قائم ڈیم ٹوٹ گیا ، صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں، بیٹی جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے،وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پی ایم ڈی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ سندھ اور بلوچستان میں یکم جولائی سے 9 جولائی تک 30 سال کے دوران اوسطا زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب نیلم آزاد کشمیر، بھمبر، باغ، سوات اور مینگورہ سمیت کئی شہروں میں بھی بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا حالیہ سپیل 15جولائی تک جاری رہے گا،بارشوں کا سسٹم اگلے چوبیس گھنٹوں میں جنوبی پنجاب میں بھی داخل ہوجائے گا۔سوات میں رات گئے شدید بارش کے دوران ندی نالوں میں طغیانی آگئی، فضاگٹ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا، پانی پلازوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچا، اوتھل میں مون سون کی ہونے والی حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی،بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے درہ گوٹھ،کمبھار محلہ،ہندو محلہ،بابو محلہ،ریجہ گوٹھ،پیر گوٹھ،چب مانڈڑھ و متعدد علاقے زیر آب آگئے۔پڈعیدن شہر اور گردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوئی، پڈعیدن شہر جل تھل ہوگیا،نشیبی علاقے زیرآب آگئے موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگیں ،بارش میں کئی گاڑیاں بند اور پھنس گئیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ 24 گھنٹوں میں جڑواں شہروں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ بالائی /وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا، بلوچستان ،بالائی وزیریں سندھ اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران وسطی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب اورکشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے گزشتہ روز ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:بھکر 44، ڈیرہ اسماعیل خان، نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جڑواں شہرن میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ در جہ حرارت 33ن ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...