اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے عیدالاضحیٰ1443 کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے تمام سربراہان کو بھی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ عید ایسے وقت میں آئی جب کئی رکن ممالک شدید مشکلات سے گزر رہے تھے۔ سیکرٹری جنرل نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ اس موقع کو فوری راحت کا آغاز بنائے جو امت کے جذبے کو تقویت بخشے اور اسے مسلم دنیا کے تمام ممالک میں استحکام، امن اور خوشحالی کا احساس دلائے ،علاوہ ازیں امریکی وزیرخارجہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام حجاج کرام کو بھی مبارک باد پیش کی ہے ، تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید انسانی ہمدردی اورغریبوں کی مدد کا درس دیتی ہے۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...