لاہور(نمائندہ جنگ ،نیوز ایجنسیاں)سینئر رہنما ن لیگ و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ریاست مدینہ کی پہچان بد اخلاقی نہیں تھی، عمران خان نفرتوں کی دیواریں کھڑی کر رہے ہیں،قانون اجازت دیتا ہے کہ ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کروں ،واقعے میں خواتین ، بچے شامل ،اسلئے کارروائی نہیں کر رہا، اگر ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو لبنان کی طرح خانہ جنگی ہو سکتی ہے،عمران قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائے گا، اقتدار میں نہیں آسکتاعمران اقتدار جانے کے بعد سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ احسن اقبال کے ساتھ واقعہ قابل مذمت ہے ،PTIنے گالم گلوچ کا کلچر عام کردیا ،ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین اوربچوں کو ڈھال بنانا عمران کا پرانا وتیرہ ہے۔ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے لاہور آتے وقت بھیرہ پر تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والی فیملی سے تلخ کلامی واقعہ افسوسناک ہے،میرے پاس دو راستے تھے قانون کا راستہ اختیار کرتا ،سی آر پی یا ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کر سکتا تھا لیکن خواتین و بچوں کی وجہ سے کارروائی نہیں کروں گا، ایف آئی آر عوام کی عدالت میں درج کروائوں گا کہ اس قسم کے رویوں کی حوصلہ شکنی کریں، عمران نیازی کو کرکٹ میں لانے والا ماجد خان تھا جسے چھرا گھونپا، اگر عمران خان کو نوازشریف زمین نہ دیتے تو شوکت خانم اور نمل کیلئے جگہ تلاش کرتا،اگر جہانگیر ترین جہاز نہ دیتا اور علیم خان وسائل استعمال نہ کرتا تو سیاست میں نہ آتا،عمران خان کی اندھی تقلید میں جو لوگ غلط حرکتیں کررہے ہیں انہیں کہوں گا کہ کیا وہ آپ کے ساتھ مخلص ہے؟قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ احسن اقبال کے ساتھ کل اور اس سے پہلے اس طرح کے ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ہمارے ہاں جمہوریت کو آگے نہیں بڑھنے دیاگیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہم نے بہت برداشت کرلیا ، اپنے کارکنوں کی تربیت کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے، عمران خان زمین پر اتریں تو پتہ چلے گا لوگ ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں،عمران خان دوسروں کو چور چور کہتے ہیں، انکو آٹا، چینی چوری کا جواب دینا ہے، ہم ان پرکیسز نہیں بنا رہے، قانون خود اپنا راستہ بنا رہا ہے۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...