اسلام آ باد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت گزشتہ روز عید الاضحی کے موقع پر عوام کی سہولت کیلئے اقدامات اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے بلا ئے گئے اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران دی ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں عید الاضحی کے حوالے سے عوام کی سہولت کے لیے اقدامات اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب میں عید الاضحی کے دوران صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں.وزیراعظم نے واسا حکام کو سخت ہدایت جاری کی کہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی کاروائی جائے.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عید الاضحی کے دنوں میں مری میں سیاحوں کی آمد پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے مناسب حکمت عملی ترتیب دی جانی چاہئے. انہوں مزید ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں میں بارہ کہو سے مری تک فیملیز کے لیے فری شٹل سروس چلائی جائے. علاوہ ازیں وزیراعظم نے حکام کو غیر قانونی مویشی منڈیوں کی روک تھام کے لیے مناسب حکمت عملی بنانے کی ہدایت اور کہا کہ مویشی منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لئے شٹل سروس کو یقینی بنایا جائے۔مزید براں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عید کے بعد محکموں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے .جس محکمے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہوئی. اس کی سرزنش کی جائے گی. اجلاس میں مشیر وزیر اعلی , خواجہ سلمان رفیق , رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر, چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس ، کمشنر لاہور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر لاہور ، سیکرٹری سیاحت پنجاب, سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب , سیکرٹری صحت پنجاب, چیئرمین اور ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی , صوبائی و ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اور پنجاب پولیس کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی.چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔
کراچی امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری...
لاہور لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ملنے والا تمام اسلحہ غیر...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ملک کے اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الٰہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور انہیں غیر...
کراچی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار،28 کڑور ڈالر کے مزید اضافے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4ارب...
اسلام آباد جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ راولپنڈی کے مطابق پاکستان آرمڈ فورسز جوائنٹ چیفس آف سٹافکمیٹی...
لاہور مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا پاکستان مشکلات کو شکست دیگا،مشکلات جتنی...
اسلام آباد اب جبکہ پی ٹی آئی حکمران اتحاد کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہے تو حکومتی اتحاد عوامی بیانات کے...