لاہور، اسلام آباد (نمائندگان جنگ ،نیوز رپورٹر ، مانیٹرنگ سیل)انتخابی مہم چلانے کیلئے سرادار ایاز صادق اورخواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا، استعفے لاہور کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ہر صورت جتوانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے باعث دونوں رہنماؤں نے وزارتوں سے استعفیٰ دیا ہے، خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20، حلقوں میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں، یہ نشستیں منحرف پی ٹی آئی ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں، ایاز صادق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جبکہ سلمان رفیق پنجاب کے وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔ایاز صادق نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو بھجوا دیا اور اس وجہ ذاتی لکھی ،سلمان رفیق نے بھی استعفی کی وجہ ذاتی وجوہات تحریر کیا ہے،خواجہ سلمان رفیق نے اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بجھوایاجس کو منظور کر لیا گیااور رسمی منظوری کے گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔ادھروزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنی اپنی وزارت کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے الیکشن ضابطے کی پاسداری میں استعفے د ئیے ہیں ۔ ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں انتخاب ہورہا ہے ۔ دونوں راہنماؤں نے وزارتوں سے استعفے دئیے تاکہ الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں ۔ انتخابات کے بعد وہ اپنی وزارت کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔
کراچی امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری...
لاہور لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ملنے والا تمام اسلحہ غیر...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ملک کے اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الٰہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور انہیں غیر...
کراچی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار،28 کڑور ڈالر کے مزید اضافے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4ارب...
اسلام آباد جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ راولپنڈی کے مطابق پاکستان آرمڈ فورسز جوائنٹ چیفس آف سٹافکمیٹی...
لاہور مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا پاکستان مشکلات کو شکست دیگا،مشکلات جتنی...
اسلام آباد اب جبکہ پی ٹی آئی حکمران اتحاد کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہے تو حکومتی اتحاد عوامی بیانات کے...