کراچی (محمد ناصر)خوشیوں بھرے تہوار کو یاد گار بنانے کیلئے اس عید الاضحی پر بھی ”جیو نیٹ ورک“ نے حسب روایت چٹ پٹے اور مصالحہ دار پروگراموں کا تحفہ تیار کرلیا ہے۔ عیدِ قربان کے تینوں دِن اسپیشل بلیٹنز، خصوصی پروگرام، ٹاک شوز، ٹیلی و فیچر فلمیں، موسیقی، ملک بھر میں ہونے والی عید کی گہما گہمی کی خصوصی کوریج، خصوصی ڈرامے، اسپیشل انٹرویوز، مقبول فلمیں اور چھوٹی بڑی شرارتیں عید کی خوشیاں دوبالا کریں گی۔ ”خوشیاں بانٹ کر جیو“ کے عنوان سے سجائی گئی تھیم کے دوران ”جیونیوز“ پر ناظرین عید کے پہلے دِن مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9 بجکر 5 منٹ پر فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی مزیدار گفتگو ملاحظہ کریں گے۔ پروگرام ”آپس کی بات“ میں صبح 11 بجکر 5 منٹ پر سلمان گیلانی اور طاہر مرلی چوہان سے گفتگو ہوگی۔ دوپہر ایک بجکر 5 منٹ پر ”جرگہ“ میں ڈاکٹر یونس بٹ مہمان بنیں گے۔ پروگرام ”اسکور“ شام 5 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا جس میں احمد شہزاد سے چٹ پٹی گفتگو ہوگی۔ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا جس میں شاہین آفریدی مہمان بنیں گے۔ مشاعرہ ”سخن ورزی“ رات 8 بجے نشر کیا جائے گا۔ کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ میں رات 10 بجکر 5 منٹ پر حنا الطاف اور آغا علی سے مزاح سے بھر پور گفتگو ہوگی۔ عید کے دوسرے دِن مارننگ شو عید اسپیشل نشر ہوگا۔ ”اسکور“ میں عثمان قادر مہمان بنیں گے۔ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں یاسر حسین سے گفتگو ہوگی۔ ”کیپٹل ٹاک“ میں اولڈ ہوم کے ساتھ عید گزاری جائے گی۔ ”ہنسنا منع ہے“ میں معروف ہوسٹ نادیہ خان سے گفتگو ہوگی۔ عید کے تیسرے دِن بھی ”جیو پاکستان“ کا خصوصی شو نشر ہوگا۔ ”اسکور“ میں عابد علی مہمان بنیں گے۔ کامیڈی قیصر پیا کے ساتھ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ کا خصوصی شو نشرکیا جائے گا۔ ”کیپٹل ٹاک“ عید اسپیشل ہوگا۔ ”آپس کی بات“ میں یاسر پیر زادہ، عفت عمر، محمل اور اجمل جامی سے باتیں ہوں گی۔ اور کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ میں سمیع خان مہمان بنیں گے۔ ٭ جیو ٹی وی نے بھی اپنے ناظرین کیلئے انٹرٹینمنٹ کی خصوصی کہکشاں سجائی ہے جہاں بلاک بسٹر فلموں کے تہلکہ خیز ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے ناظرین تینوں دِن لطف اندوز ہوں گے۔ جیو فلمز کے بینر تلے عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فیچر فلم ”پردے میں رہنے دو“ رومانٹک کامیڈی کا خوبصورت شاہکار ہے جسے وجاہت رؤف کی ہدایات میں تخلیق کیا گیا ہے۔ فلم کے ستاروں میں علی رحمان خان، ہانیہ عامر اور جاوید شیخ کے ہمراہ ساتھی اداکاروں کی جاندار اداکاری ناظرین کو مسحور کردے گی۔ یہ فیچر فلم ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر کی صورت میں عید کے پہلے دِن رات 8 بجے پیش کی جائے گی۔ ٹیلی فلم ”دِل تیرا ہوگیا“ صبح ساڑھے8 بجے، فیچر فلم ”ڈونکی کنگ“ صبح ساڑھے 11 بجے۔ ”رانگ نمبر 2“ دوپہر 2 بجے اور ٹیلی فلم ”لو لائف کا لاء“ شام ساڑھے 5 بجے نشر ہوگی۔ عید کے دوسرے دِن ٹیلی فلم ”لو سیاپا“ صبح ساڑھے 8 بجے، فیچر فلم ”مہرالنسا وی لب یو“ ساڑھے 11 بجے، فیچر فلم ”زندگی کتنی حسین ہے“ دوپہر 2 بجے اور ٹیلی فلم ”روپوش“ شام ساڑھے 4 بجے نشر کی جاگی۔ رات ساڑھے 9 بجے عید کی خصوصی ٹیلی فلم ”دِل پھسلا رے“ پیش ہوگی۔ عید کے تیسرے دِن ٹیلی فلم ”تیری میری کہانی“ دوپہر ساڑھے 11بجے نشر ہوگی۔ فیچر فلم ”رانگ نمبر“ ناظرین دوپہر 2 بجے دیکھیں گے۔ ٹیلی فلم ”دادی کا داماد“ ساڑھے 11بجے اور ٹیلی فلم ”فلمی سیاپے“ شام 5 بجے نشر ہوگی۔ ڈرامہ سیریل ”زخم“ کی میگا قسط رات 9 بجے نشر کی جائے گی۔ جیو سوپر اور جیو کہانی پر بھی عید کے حوالے سے خصوصی پروگرام مرتب کئے گئے ہیں۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...