کورونا کے وار تیز، مزید 7جانیں نگل گیا، 732نئے مریض رپورٹ

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد،لاہور(جنگ نیوز،نمائندہ جنگ ) ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے سات مریض انتقال کرگئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چار ہوگئی۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر سات افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے158مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار568 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 732کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کے مطابق تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 130 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 5لاکھ 9ہزار 2سو65 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں4لاک ھ 94ہزار74 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13ہزار5سو79 تعداد ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7ہزار4سو 95 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر1کروڑر15لاکھ16ہزار9سو41تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 1سو1 ، راولپنڈی سے 12 ،فیصل آباد سے 6، بھکر سے 3 جبکہ بہاولپور اور شیخوپورہ سے 2 دو، ملتان، جھنگ، بہاولنگر اور ننکانہ صاحب سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.7فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.0 فیصد، راولپنڈی سے 1.2،فیصل آباد میں 0.8، بھکر سے 0.7اور شیخوپورہ میں 0.8 فیصد جبکہ بہاولپور سے 2.3 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی