شاہ سلمان کی مسلم کو عید کی مبارکباد

10 جولائی ، 2022

ریاض(نیوز ایجنسیاں)سعودی عرب کےفرمانروا شاہ سلمان نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مثبت اقدامات کی وجہ سے رواں برس عازمین حج کی تعداد میں 10لاکھ تک پہنچی ہے۔عرب نیوز کے مطابق سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں شاہ سلمان نے مسلم دنیا کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ شاہ سلمان نے اللہ سے دعا کی کہ وہ تمام عازمین کا حج قبول فرمائے۔ انہوں نے حج کے امور اور انتظام دیکھنے والوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔