بلوچستان، مستونگ اور گرد و میں زلزلے کے جھٹکے

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مستونگ میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز مستونگ کے جنوب میں 18 کلو میٹر دور تھا۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔