انسداد دہشتگردی کیلئےدی گئی قربانیوں کا تحفظ ہرپاکستانی پر فرض ہے،حامد موسوی

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے پاکستان کے دفاع، انسداد دہشتگردی کیلئے قربانیوں کا تحفظ ہر جماعت ، پاکستانی پر فرض اور قرض ہے ۔عیدالاضحی کاتقاضہ ہے کہ قدرتی وسائل سے لیس مسلم ممالک بحرانوں میں مبتلا ممالک کی مدد کریں،قربانی کے بغیر ناموس مصطفی کا تحفظ ناممکن ہے۔نفرتوں کیخلاف پوری قوم کو یکجان ہونا ہوگا۔مخیر حضرات عید کی خوشیوں میں غرباء و مساکین کو فراموش نہ کریں۔عیدالاضحی کے موقع پراپنے پیغام میں آقای موسوی نے کہا کہ حضرت اسماعیل ؑ سے لے کر حضرت امام حسین کی لا زوال قربانی نے پیغام توحید کو امر کردیا۔آغاحامدعلی شاہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدائے دین و وطن کی قربانیوں کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سینہ سپر رہیں گے۔