ایک شخص قتل، چھت سے بھی ایک جاں بحق

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لین دین کے تنازع پر شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ تھانہ کورال پولیس کو عامر یوسف نے بتایا کہ نمبردار اسلم نے 15پر بتایا کہ نکا پیر نئی آبادی کورال میں شیڈ پر تنویر حسین کی لاش پڑی ہے جسے بائیں طرف گولی لگی ہوئی تھیں۔ مدعی کے مطابق مقتول نے اسے بتایا تھا کہ راشد شاہ، طارق اور ایک نامعلوم ملزم اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، ملزمان نے تنویر کے 7لاکھ روپے بھی دینے تھے۔ ادھر جھنگی سیداں نوگزی میں تبلیغی مرکز کے قریب موٹروے کے ساتھ ایک کچے کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے انہیں ہسپتال منتقل کردیا۔