اسلام آبا میں بغیر این او سی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ پر بغیر این او سی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ۔کھالیں ممنوعہ تنظیموں کو دینے پر بھی پابندی عائد ہے۔ ایسی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کے لئے پولیس ،سی ٹی ڈی کے دستے ضلع بھر میں تعینات کر دئیے گئے ہیں ، اس حوالے سے تمام زونل ایس پیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایسے کسی سٹال یا کلیکشن پو ائنٹیا پو شیدہ سر گر میو ں کے خلاف ہر گز رعایت نہ بر تی جا ئے کسی بھی غیر قانونی کام کا ذمہ دار متعلقہ ایس پی ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذرائع کو روکنا ہے۔