رضائےا لٰہی کے حصول ہر قربانی دی جائے،میاں اسلم

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد ( نیوزر پورٹر ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی ؑکا تقاضہ ہے کہ اسلامی نظام اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے ہر قربانی دی جائے، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ، قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ہی اس کی حقیقی منزل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر میں قائم اجتماعی قر بانی کے مراکز کا دورہ کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا قربانی کے موقع پر صاحب حیثیت افراد غربا، مساکین، یتیموں، بیواؤں، بے سہارا لوگوں کو قربانی کا گوشت دیں تاکہ ان کے گھروں میں بھی خوشی کا اہتمام ہوسکے۔قربانی کے موقع پر شہروں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے، ہمارا دین ہمیں صفائی کا درس دیتاہے، آلائشیں پھیلانا اور صفائی کا خیال نہ رکھنا قربانی کی برکات کو زائل کرنے کے مترادف ہے۔