مختلف علاقوں سے سمیت چارافراداغواء

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں سمیت چارافرادکو اغواکرلیاگیا ۔تھانہ سٹی کو انور علی نے بتایاکہ اس کی17 سالہ بیٹی (الف) کو ارسلان اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے اغوا کرلیا۔تھانہ ٹیکسلاکو عمیر علی نے بتایاکہ میری بیوی (م)بتائے بغیر چلی گئی اور گھر سے کچھ پیسے اور زیور بھی لے گئی،تھانہ صادق آبادکو محمدجمیل نے بتایا کہ میرے17 سالہ بیٹے حسن جمیل کو کسی نے اغواء کرلیا ۔تھانہ گوجرخان کو سید سرفراز شا ہ نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی یوسف شاہ کو چند افراد زدوکوب کر کے گاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے گئے۔ اغواء کرنے والوں میں علی شاہ کلر کا رہائشی، عمیر شاہ، عامر شاہ اور2نامعلوم افراد شامل ہیں۔