کنٹونمنٹ بورڈ کا صفائی 800اہلکار فرائض انجام دینگے

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر سلمان نذر اور سی ای او عمران گلزار کی ہدایات پر عیدالاضحی پر جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ صفائی عملہ کے علاوہ مانیٹرنگ اور دیگر فرائض انجام دینے والے عملہ کی چھٹیاںمنسوخ کر دی گئی ہیں۔ اضافی گاڑیوں کی تعیناتی‘ آلائشوں‘ کو محفوظ طر یقہ سے ٹھکا نے لگانے، افرادی قوت اور دیگر ضروری وسائل کا خاطر خواہ بندوبست کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ صفائی پلان کے تحت 800سنیٹری ورکرز‘ 22سنیٹری سپروائزرز‘ 3میٹ اور 2پبلک ہیلتھ آفیسرز جبکہ 2سنیٹری انسپکٹر اپنے فرائض انجام دینگے۔