رنجشیں،نفرتیں مٹا کر اتحاد اور اخوت کا مظاہرہ کیا جائے،ڈاکٹر جمال ناصر

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی ( جنگ نیوز)چیئرمین قمرجہاں فاوٗنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں قربانی،ایثار ومحبت، احترام اوراطاعت و فرمانبرداری کادرس دیتی ہے۔ انہوں نے کہاعید کے موقع پر ہمیں آپس کی رنجشیں،کدورتیں اور نفرتیں مٹا کر ایک اُمت واحد کی طرح مثالی اتحاد اور اخوت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور دُنیا کو یہ پیغام دینا چاہئیے کہ دینِ اسلام امن،سلامتی مساوات اور بھائی چارے کا مذہب ہے ۔انہوں نےکہا کہ قربانی کرتے وقت اپنے اپنے اردگرد بسنے والے لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔یہ ملک ہمارا ہے اور اس میں رہنے والے سب ہی ایک قوم ہیں ۔ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے۔