سٹریٹ کرائم ،ڈاکے گن پوائنٹ پر شہری لٹتے رہے،موبائل فونز ،نقدی زیورات چھین لئے گئے

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی109وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ،29 موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات ،موبائل فونز، مویشیوں، نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ تھانہ گنج منڈی کے علاقہ اکال گڑھ میں تین موٹرسائیکل سوارمحمد زبیر سے گن پوائنٹ پر تین موبائل اورپرس چھین کرلے گئے جس میں 35 ہزار روپے ، بلینک چیک ،اے ٹی ایم کارڈ ،شناختی کارڈ اورمیموری کارڈ تھا،تھانہ وارث خان کے علاقہ محلہ امرپورہ میں دوموٹرسائیکل سوارراجہ اذان کاشف سے گن پوائنٹ پر موبائل،محلہ چاہ سلطان میں دوموٹرسائیکل سوارعمیر خان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اورنقدی چھین کرفرارہوگئے،تھانہ بنی کے علاقہ محلہ راجہ سلطان میں سید طاہر حسین شاہ اپنی گاڑی میں اپنے بیٹے سید شایان طاہر کے ہمراہ بیٹھا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر2نامعلوم مسلح ملزمان گن پوائنٹ پران سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل مالیتی 3لاکھ20ہزارچھین کر فرار ہو گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مری روڈپر غلام فاطمہ اپنی گاڑی میں فیض الاسلام والی گلی میں مڑنے لگی تو ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے آکر گاڑی میں موٹرسائیکل ماری اوراس دوران اس کادوسرا مسلح ساتھی ڈیش بورڈ سے پرس اٹھانے لگامدعیہ نے اس کاہاتھ پکڑ لیا جس پرملزم نے اسےمارا اور زبردستی پرس چھین کرلے گیا جس میں موبائل اور20ہزارر وپے تھے ۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ اسلام نگرمیں محمد نذیر کی ٹیلرنگ شاپ پرتین موٹرسائیکل سوارآئے جوگن پوائنٹ پراس کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چئیرنگ کراس میں دوموٹرسائیکل سوار آصف حسین سے گن پوائنٹ پر موبائل اور5ہزار200روپے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ جی ٹی روڈپر دوموٹرسائیکل سوار حیدر علی اورعمر فاروق ایڈووکیٹ سے گن پوائنٹ پردوموبائل اورنقدی ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ شالے ویلی چوک میں دوموٹرسائیکل سوار شیخ محمد مغیث سے گن پوائنٹ پرموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی لین 7میں احمد رضا کے گھر چار نامعلوم اشخاص داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر گھروالوں کوایک کمرے میں یرغمال بناکر 5لاکھ روپے، سونا مالیتی13لاکھ 40ہزار روپے چھین کر مدعی کے ڈرائیور محمد کاظم کو زدوکوب کرکے فرارہوگئے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ وکیل کالونی میں دائود ناظم سے دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پردوموبائل ، 800 روپے ، شناختی کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈ، فیصل کالونی میں وسیم منظور کے گھرسے دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل ،ایک لاکھ روپے اور طلائی زیورات ،بنارس کالونی میں نعیم عمر کی تارڑ ملک شاپ میں دومسلح ملزمان داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر دوکان کے کیش کائونٹر سے 6ہزار روپے نکال لئے مزاحمت پرانہوں نے فائرنگ کی ۔تھانہ روات کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوار تیمور بشیر سے گن پوائنٹ پر اس کا موٹر سائیکل ، ساڑھے چارہزار روپے ،2 موبائل اور 6لاکھ روپے کا چیک ، محمد کا مران کاموٹرسائیکل اورموبائل فون دو لڑکے گن پوائنٹ پرچھین کرلے گئے ،تھانہ روات کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار خر م شہزاد سے 32سو روپے ، شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ اور یونیورسٹی کارڈ اوراس کے کزن فہیم اقبال سے 7ہزار 180روپے چھین کرلے گئے ،تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں فرزانہ رکشہ میں آ رہی تھی کہ ایک نامعلوم موٹرسائیکل سواراس کاموبائل ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار فیضان یعقوب کا موبائل ،رتہ امرال میں دوموٹرسائیکل سوار عبد الصمد زمان سے موبائل ،پیرودھائی روڈپر موٹر سائیکل سوار سلیمان کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ بی بلاک میں دوموٹرسائیکل سوار کمرشل مارکیٹ میں اگستارانی کا پرس چھین کرلے گئے جس میں 15ہزار روپے اور شناختی کارڈکی کاپی تھی، پنڈورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مہوش انجم کابیگ چھین کرلے گیا جس میں موبائل، 35ہزار روپے ،شناختی کارڈاور کچھ ضروری ڈاکومنٹ تھے ،کمرشل مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار بشارت حسین سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ایف بلاک میں نامعلوم لڑکا محمد فاروق کی بھتیجی کا موبائل چھین کرلے گیا جس کے کورمیں شناختی کارڈ اور 5ہزار روپے تھے ،کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار عائشہ کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ففتھ روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار طاہر ہ ضیاء کاپرس چھین کرلے گیا جس میں 22ہزار 600روپے، شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ اور ضروری کاغذات تھے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ چاندنی چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار واجد اقبال اعوان کاموبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں نامعلوم لڑکا ارشاد حسین کاموبائل، شمس آبادمیں دو موٹر سائیکل سوار محمد فیضان اوراس کے دوستوں سے دو موبائل فون اور پرس ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسد محمود کی بیوی کاپرس چھین کر فرار ہو گیا جس میں موبائل ،50ہزار روپے،سونا مالیتی ایک لاکھ 90ہزار رو پے ،اے ٹی ایم کارڈ اورشناختی کارڈ تھا،تھانہ کینٹ کے علاقہ ریلوے روڈپردوموٹرسائیکل سوار علی رضا خان کاموبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں دو موٹرسائیکل سوار عبدالعزیز چو دھری کاموبائل، لین نمبر2 میں دوموٹرسائیکل سوارشیر علی کاموبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مسکین آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار محمد نوید کاموبائل اور25ہزار روپے ،مسکین آبادمیں دو موٹرسائیکل سوار طلحہ نذیرہاشمی کاموبائل اور4ہزار روپے، سہام موڑکے قریب تین موٹرسائیکل سوار ملک امان سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل اور4ہزار روپے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ لال کڑتی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار عمیرسلطان کاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ سول لائنزکے علاقہ لال کڑتی میں محمد اکرم اوراس کا بیٹا محمد اکمل موٹرسائیکل پر کچہری اشارہ بند ہونے کی وجہ سے کھڑے تھے کہ ایک شخص ان کاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ رتہ کالونی میں محمدابوبکر کے گھرکے دروازے توڑ کر 85سو روپے اوراوزارمالیتی 30ہزارروپے ،ڈھوک رتہ میں نامعلوم چور راجہ محمد افتخار کے گھر تالے توڑگھرسے 5تولے کے 999 گولڈ پیس، 20تولے کےزیو رات ،25سو یورو ،12ہزار ڈالر،5ہزار پونڈ نو سو یورو ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں محمدافضال کے گھرکے دروازے توڑ کر طلائی زیورات مالیتی3لاکھ روپے اورنقدی ایک لاکھ20ہزارروپے ،بے نظیربھٹو ہسپتال میں ڈاکٹرنعمت اللہ کے رہائشی کمرے سے موبائل اورشناختی کارڈ ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ ڈھوک کرم آبادمیں محمد اکرام کی دکان کے تالے توڑ کر43ہزار200روپے،46سوٹ سلے ہوئے ، اور8ان سلے سوٹ،تھانہ سول کائنزکے علاقہ ضلع کچہری میں چودھری محمد اعظم کاموبائل اوروالٹ ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ جبارکالونی میں شیخ محمد طاہر کے گھرسے 2 لاکھ پنسٹھ ہزار روپے اور پو نے پا نچ تو لے وزنی طلائی زیور ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ لالہ زارمیں سکندر حسین کی دکان کاشٹرتوڑکر60 ہزار روپے اورموبائل کارڈزمالیتی 20 ہزار روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈپر بلال احمد کاموبائل ،تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک نورمیں اے ایس آئی محمد انور کے گھرسے چالیس ہزار روپے ،طلائی زیورات تقریبا ڈیڑھ تولہ ، ڈھوک گنگال میں عبدالر زاق کابیل ، برف خانہ میں حا فظ عمران خا ن کے چار بیل ، ڈھوک منشی میں چودھری آفتاب احمد کی گائے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ ڈھوک مہلومیں محمد فرحان کی 2 بھینسیں چوری ہوگئیں ۔