اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں بھی شہری 4گاڑیوں 11 موٹر سائیکلوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں بھی شہری 4گاڑیوں 11 موٹر سائیکلوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہو گئے۔ تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ شاہ پورمیں منیرارشد اور اس کے دوست عبدالرزاق سے دونامعلوم ملزمان پستول اورچاقوکے زورپرچالیس ہزارروپے نئے کپڑے مالیتی 25ہزارروپے اورموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ رمناکے علاقہ سیکٹرجی 12میں محمدندیم کی ٹرانسفارمر مرمت کرنے کی ورکشاپ میں چارمسلح ملزمان آئے اورگن پوائنٹ پروہاں کام کرنے والے ملازمین کویرغمال بنالیا،انہوں نے ملازمین کوماراپیٹا اورتاروں سے باندھ دیا ،ملزمان ورکشاپ سے کاپرسکریپ ،نیوکاپر،کوائلزوغیرہ کل مالیتی 38لاکھ روپے پک میں لوڈکرکے اورملازمین کے موبائل فون اورنقدی چھین کرلے گئے ۔تھانہ شالیمارکے علاقہ جی الیون ٹومیں نیازمحمدسے ایک لڑکے نے لفٹ مانگی جسے اس نے اپنے موٹرسائیکل پربٹھالیا،جب وہ گلی نمبر30 پہنچاتودواورلڑکے آگئے جن میں سے ایک کے پاس پستول تھاملزمان گن پوائنٹ پرمدعی کاموٹرسائیکل ،دس ہزارروپے ،شناختی کارڈ،محکمہ وفاقی محتسب کاکارڈوغیرہ چھین کرلے گئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ فروٹ منڈی میں ملک آصف کی آڑھت کی دکان میں دومسلح ملزمان داخل ہوئے اورگن پوائنٹ پر اس کے بھائی ملک غضنفرحسین سے موبائل فون اورپانچ لاکھ سترہزارروپے چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ نون کے علاقہ آئی ٹین فورمیں محمداسامہ اوراس کاچھوٹابھائی مویشی منڈی سے قربانی کا جانور خریدنے جارہے تھے کہ دوموٹرسائیکل سوار ان سے گن پوائنٹ پرساٹھ ہزارروپے ،دوموبائل ،اور شناختی کارڈوغیرہ ،تھانہ ترنول کے علاقہ بی17میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرساجداللہ سے 30ہزارروپے اورشناختی کارڈ،تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی ٹین فورمیں عطاءاللہ عباسی کی شاپ میں تین مسلح ملزمان داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پردولاکھ بیس ہزارروپے اورچھ موبائل فونزچھین کرلے گئے ،تھانہ کھنہ کے علاقہ پنڈوریاں میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرثاقب عباسی سے موبائل اورپرس چھین کرلے گئے جس میں پندرہ ہزارروپے،شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ تھا،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں فوادحیدرمہرکاموبائل ،تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ فراش ٹاؤن میں عبدالجلیل کے گھرسے قیمتی سامان فرنیچرمالیتی 20لاکھ روپے چوری ہوگیا،تھانہ کورال کے علاقہ فضائیہ کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار فرازخان کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ سہالہ کے علاقہ روات بازارمیں عاصم حنیف کاموبائل ،تھانہ شالیمارکے علاقہ میرابیری میں ظہیراحمدکابجلی کامیٹر، تھانہ آبپارہ کے علاقہ آبپارہ مارکیٹ میں عمیراخترکی وین سے لیپ ٹاپ ،آپٹیکل میٹراوردیگراوزاروغیرہ ،تھانہ کوہسارکے علاقہ بلیوایریامیں مسجدسے نبیل احمدکاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ کوہسارکے علاقہ ایف سیون مرکزمیں امیرحمزہ بنک سے اپنے مالک کاچیک کیش کراکے اڑھائی لاکھ روپے گن رہاتھاکہ نامعلوم شخص اس سے چوبیس ہزارروپے چھین کرلے گیا،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سبزی منڈی میں تصوراحمدسے نامعلوم لڑکاموبائل چھین کرلے گیا۔