گندم اور آٹے کے تین ٹرک سمگل کرنے کی کوشش، 3 ڈرائیور گرفتار

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس اور محکمہ خوراک نے گندم اور آٹے سے لدے تین ٹرک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے 2ڈرائیوروں علی اورتلاوت شاہ کو گرفتار کر کے 600تھیلے آٹااور360تھیلے گندم برآمد کی جبکہ تھانہ نصیرآباد پولیس نے ڈرائیورارشد کو گرفتار کرکے150تھیلے آٹا، 100 بوری میدہ اور80کلوفائن آٹا برآمد کیا۔