پولیس شہداء کے میں تحائف اور عید پیکیج تقسیم

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پولیس شہداء کے خاندانوں میں تحائف اور عید پیکیج تقسیم کئے گئے ،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے حکم اورسٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر پولیس افسروں نے شہداء کے گھروں میں جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی، عیدپیکیج اور تحائف دئیے،پولیس افسران شہداء کے بچوں سے ملے، شفقت کا اظہار کیا۔سی پی او سید شہزادندیمبخاری کا کہنا تھا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں،ہر خوشی اور غم کے موقع پر شہداء کی فیملیوںکے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ قوم کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہداء کے مسائل کا حل اور ان کی ویلفیئر میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔