اسلام آبادپولیس کے زیرحراست ملزم اڈیالہ جیل لے جاتے ہوئے فرار

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادپولیس کے زیرحراست ملزم اڈیالہ جیل لے جاتے ہوئے فرارہوگیا،تھانہ صدربیرونی کو انسپکٹر لیا قت علی نے بتایاکہ تھانہ کھنہ کے مقدمات کے ملزمان محمد رمضان عرف جانی اور محمد افضل عرف ننھا عرف طوطی ریمانڈ جوڈیشل کواسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی محمداکبر اور اے ایس آئی گلزاراحمد لے کرسینٹرل جیل اڈیالہ کیلئے روانہ ہوئے۔ 11 بجے دن اے ایس آئی محمداکبر نے فون پر بتایا کہ دونوں ملزموں کو لے کر جب سینٹرل جیل اڈیالہ کے باالمقابل اڈیالہ روڈجمپ پر پہنچے تو ملزم محمدرمضان جس نے دوران سفراپنا ہاتھ ہتھکڑی میں سے نکال لیا تھا گاڑی آہستہ ہونے پر دروازہ کھول کر فرار ہوگیا۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ملزم کولانے والے دونوں تھانیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔