قمار بازوں سمیت 33 سماج پکڑے گئے،46بھکاری بھی زیر حراست

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کرلی۔46پیشہ ور بھکاریوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا گیا۔ ائرپورٹ پولیس نے جیب تراشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار کر کے مسروقہ رقم 27ہزار 500 روپے اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں سے 3مسروقہ موبائل فون اور اور 18ہزار روپے برآمد بھی برآمد کر لئے گئے۔ بنی پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے10ملزموں کو دھر لیا۔ ملزموں سے داؤ پر لگی رقم68ہزارروپے، 10موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔اسلام آ باد پولیس نے بھی مختلف کا رروائیوں کے دوران مو ٹر سائیکل چوری و دیگر جر ائم میں ملوث13 ملزموں کو گرفتار کرکے چوری شدہ مو ٹر سائیکل ، اسلحہ ،خنجر اور ما ل مسروقہ برآمد کرلیا۔