آلائشیں سیوریج لائنوں میں پر کارروائی ہو گی‘ ایم ڈی واسا

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) محمد تنویر نے تمام فیلڈ اسٹاف کو ہدایات دی ہیں کہ عید گاہوں اور مرکزی مساجد کے آس پاس سیوریج لائنوں کو فعال ہونا چاہئے۔ ایم ڈی واسا نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا اور قربانی کی آلائشوں کو سیوریج لائنوں اور نالوں میں نہ پھینکیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔