تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

10 جولائی ، 2022

گوجرخان(نمائندہ جنگ) تیز رفتار ڈمپر نے پنکچر گاڑی کے قریب کھڑے ڈرائیور کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،مدثر محمود نے پولیس کو بتایا کہ گوجرانوالہ سے قربانی کے جانور لوڈ کر کے راولپنڈی کی جانب جا رہے تھے کہ گوجرخان پہنچ کر گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا،ہم ڈرائیور امیر حمزہ کے ساتھ گاڑی کی پارکنگ لائٹس جلا کر ٹائر چیک کر رہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار ڈمپر آیا جسے ڈرائیور معظم شاہ چلا رہا تھا،اس نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری اور امیر حمزہ کو کچل دیا۔