غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن،14 افرادگرفتار

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی مویشی منڈیوں کے ذریعے تعفن اور غلاظت پھیلانے کے خلاف آپریشن میں 14 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ قبضے میں لئے جانے والے مویشیوں کو ایدھی اور سیلانی سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر(سیکرٹریٹ ) انیل سعید کی سربراہی میں سی ڈی اے کے میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈائریکیٹوریٹ اور متعلقہ تھانوں کی پولیس کے عملہ کے ہمراہ چیکنگ کے دوران شاہ پور موڑ ، جھگی سٹاپ، قاضی آباد ، ترنول اور دیگر علاقوں میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کو مسمار کر دیا گیا ۔